سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے ایپکس کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ادھمپور ۔ سرینگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ، ڈویژنل کمشنر کشمیر و دیگر ریاستی حکومت کے افسران اور ریلوے سے وابستہ اتھارٹیز میٹنگ میں موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر جموں ، ریاسی اور رام بن سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔چیف سیکرٹری نے ڈویژنل کمشنر جموں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں سے اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تفاصیل حاصل کیں۔چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر چار گلیاروں والے سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پروجیکٹ اور سرینگر/ جموں شہر کے رِنگ روڑ پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں انہیں متعلقہ ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں نے صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے پروجیکٹوں پر جاری کام کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیااور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ چند التوا میں پڑے اراضی حصول کے معاملات جلد از جلد نپٹائے۔