جموں//ریجنل ریسرچ لیبارٹری ہائی سکول ، کنال روڈجموں میں ایک رنگارنگ تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران پروگرام کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس موقعہ پر پرنسپل سائنٹس ،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹی گریٹیو میڈیسن (سی ایس آئی آر۔آئی آئی آئی ایم) اورمنیجرآرآرہائی سکول مہمان تھے جبکہ دیگرشخصیات جگدیش شرما، پرنسپل نے کونسل آف سکول کے نئے منتخب طلباء کوگلدستے پیش کئے۔سکول چارہائوسزمیں منقسم کیاگیاتھاجن میں رمن ہائوس، کلام ہائوس، بوس ہائوس ،آریہ بٹ ہائوس شامل ہیں۔کیبنٹ ممبرس کے نئے منتخب طلباء شروتی چاڑک اورمردول کوکیپٹن اوروائس کیپٹن رمن ہائوس، واسک اورمس راگھوی ،کیپٹن اوروائس کیپٹن کلام ہائوس، مس مانیاپنڈوہ اورکریتک کیپٹن اوروائس کیپٹن بوس ہائوس جبکہ پارول اورمس رتک کٹل کیپٹن اوروائس کیپٹن آریہ بٹ ہائوس ،راکیش کمار،مسز انیتاوزیر ، وندنا کٹوچ ،مسزوکٹری اروڑہ تمام سینئرٹیچر ،انچارج رمن ہائوس، کلام ہائوس اورآریہ بٹ ہائوس ، مس گریما،ماسٹرجتن گپتااورمس شیوانی کوسکول کاکیپٹن ،وائس کیپٹن اورسکول کوبالترتیب آرڈی نیٹرچناگیا۔بعدمیں طلباء کی حلف برداری کااہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پرجیوتی شرما، انجوبالا، نیلم گنڈوترہ، ششی بالا شرما، انجوٹنڈہ، اندوگپتا، چنچل پورنیمااورپریتم چندودیگرمعززشخصیات بھی موجودتھیں۔زبیراحمدنے طلباء پرزوردیاکہ وہ سائنسی طریقوں کواپناکراپنی زندگی میں کامیابی کوحاصل کریں۔جگدیش شرماسکول پرنسپل نے طلباء پرزوردیاکہ وہ سکول اوردیگرطلباء کیلئے رول ماڈل بنیں۔مس اپاسناشرما، سی سی اے انچارج سکول نے نظامت اورشکریہ کی تحریک پیش کی۔ تقریب کااہتمام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔