عشرت حسین بٹ
پونچھ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار کا ریاست کا درجہ بحالی وعدہ محض جملہ ثابت ہوا۔ ان خیالات کا اظہار موصوف نے پونچھ میں پارٹی کی جانب سے منعقد کردہ کنونشن کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگرس پارٹی نے انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد بھی مرکزی سرکار سے جموں و کشمیر کو سٹیٹ ہوڈ کے وعدے کو پورا کرنے کو کہا مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے بار بار وزیر آعظم ہند وزیر داخلہ ہند کو اور انہوں نے ازخود پارلیمنٹ اور کشمیر اور جموں میں آکر اعلانات کئے کہ انتخابات کے فورن بعد جموں و کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال ہوگا مگر ابھی تک ایسا کچھ میں نہیں کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ریاست کے کونے کونے اور ہر گلی میں احتجاج کریں گے ۔قرہ کا کہنا تھا کہ آج جو مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں ٹنلز اور ہائی ویز کی بات کرتی ہے یہ سارے پروجیکٹس 2012 میں راہول گاندھی کی منظوری سے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پونچھ ایک تاریخی ضلع ہے اور اُسے ہر محاز پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی ترقی اور ترقیاتی کام پونچھ ضلع میں کئے جانے چاہیے تھے وہ نہیں ہو رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا پونچھ ایک سرحدی ضلع ہے اور یہاں کے لوگوں کی بات وہ اپنی بات کے ذریعہ حکام تک پہنچایں گے۔