رام بن //ریاست کے دیگر حصوں کی طرح رام بن ضلع میں بھی آر ای ٹی اساتذہ کے اجتماعی رخصت کی وجہ سے ضلع کے سرکاری پرائمری و مڈل سکولوں میں کام و کاج متاثر رہا۔آر ای ٹی اساتذہ کے ایک گروپ نے تمام پرائم ری اور مڈٖل سکولوں کو مقفل کرنے کا اعلان کیا تھا جسکی وجہ سے ضلع میں بیشتر سرکاری پرائمری اور مڈل سکول بند رہے۔یہ اساتذہ ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت اپنے تنخواہ جات واگُذار کرنے اور آر ای ٹی کی تنخواہ کو ایم ا یچ آر ڈی سے ڈی لنک کرکے ریاستی بجٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔یونین کے ضلع صدر تیرتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ آر ای ٹی احتجاج سے ضلع میں تمام سرکاری پرائمری اور مڈل سکول بند رہے۔انہوں نے احتجاج کو کامیاب بنانے پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ادھرڈودہ میں رہبر تعلیم اساتذہ کی جانب سے اجتماعی رُخصت پر جانے کی وجہ سے ریاست بھر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ضلع ڈوڈہ میں بھی میں سرکاری سکولوں کا کام وکاج متاثر ہوا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ80فیصد سرکاری پرائمری اور مڈل سکولوں کا نظام آر ای ٹی اساتذہ چلاتے ہیںاور جب سرکار انکے جائز مطالبات حل کرنے میں ناکام رہی تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو گئی۔ یہ اساتذہ ساتویں تنخواہ کمیشن کا لاگو کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان اساتذہ کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہ جا ت کو ڈی لنک کرکے ریاستی بجٹ میں شامل کیا جا ئے۔