جموں//وائس چانسلرجموں یونیورسٹی نے ڈاکٹررچاگپتا،پی ایچ ڈی ایوارڈی ،ڈیپارٹمنٹ سائیکالوجی جموں یونیورسٹی کواے پی اے اچیومنٹ ایوارڈ برائے ارلی کیرئیرسائیکالوجسٹ ،بذریعہ امریکن سائیکالوجسٹ ایسوسی ایشن منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی ہے۔مذکورہ پی ایچ ڈی یافتہ اسکالر ،سین فرانسیکوکیلی فورنیہ میں اے پی اے سالانہ کنونشن ،10اگست 2018میں شرکت کریں گی۔ڈاکٹررچاگپتانے پروفیسرآرتی بخشی ،ہیڈڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کی نگرانی میں 2017 میں پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔مذکورہ اسکالر اے پی اے اچیومنٹ ایوارڈ برائے ارلی کیرئیرسائیکالوجسٹ کیلئے اے پی اے ،یوایس اے کی جانب سے چنی گئی ہیں۔