ممبئی /ممبئی انڈینز نے اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر بیان جاری کر ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کی اطلاع دی ہے۔ بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’’آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اگلے سیزن میں کپتانی کریں گے۔‘‘ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2024سے ٹھیک پہلے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ فرنچائزی نے روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، یعنی آئندہ آئی پی ایل میں روہت شرما کی جگہ میدان پر ہاردک پانڈیا کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ روہت طویل مدت سے ممبئی انڈینز کی کپتانی سنبھال رہے تھے۔ ممبئی نے ان کی کپتانی میں پانچ مرتبہ آئی پی ایل خطاب جیتا، لیکن اب روہت کو کپتانی کی ذمہ داری سے آزاد کر دیا گیا ہے۔