واشنگٹن//واشنگٹن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس خود پر جعلی حملے کرا کے یوکرین پر حملہ کرے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، اگلا ایک ہفتہ انتہائی اہم ہے، روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔حکام نے کہا کہ روسی صدر جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں، روس نے 2014 میں اس طرح کی حکمت عملی کریمیا میں اختیار کی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے، روس نے واشنگٹن حکام کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔امریکہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے‘روس ایسا ماحول بنا رہا ہے کہ کسی بھی وجہ کوبنیاد بنا کریوکرین میں جارجیت کرسکے‘یہ وہی حکمت عملی ہے جوروس نے 2014 میں کریمیا میں اختیار کی تھی‘روس بدامنی کی آڑ میں کارروائی کرسکتا ہے۔وائٹ ہاو?س کی پریس سیکرٹری جین ساکی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کے لئے پہلے ہی اپنے گروپ تعینات کرچکا ہے۔ان گروپس کو شہری علاقوں میں کارروائیوں کی خصوصی تربیت دی گئی ہے اور یہ دھماکہ خیز مواد سے روس کی اپنی پروکسی فورسز کونشانہ بنائیں گے تاکہ بدامنی اورافراتفری پھیل سکے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ روس امن اور جنگ میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرلے۔ برسلز میں نیٹو کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کا خیال ہے کہ روس کو کشیدگی میں کمی اور محاذ آرائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ہم روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ روس کو ایک مشکل انتخاب کرنا ہے اور ہم ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ادھر امریکامیں تعینات روسی سفیر اناتولی انتونوف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکاکی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتیں۔ دوسری جانب یوکرائن کی سرحد بڑھنے والی کشیدگی یورپی یونین کے ایک امتحان بن گئی ہے۔ پولینڈ کے وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرائنی تنازع 30سال پہلے جیسی شدت اختیار کرگیا اور یورپ میں جنگ کا خطرہ کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوکرائنی تنازع کے حوالے سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ موقف اپنانے کی کوشش میں ہیں۔
روس خود پر جعلی حملے کرا کے یوکرین پر حملہ کرے گا،امریکہ کا دعویٰ
