کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقہ میں ٹاگود گائوں کے مقام پر ایک پرانا مندر رنگو دیوتا (ناگ مندر) پر اسرار آگ میں جل کر خاکستر ہو گیا۔ پولیس کے اعلیٰ اہلکار وں نے موقع کا دورہ کیا۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ مقامی رہائشیوں نے رات سوا آٹھ بجے مندر سے آگ نکلتے ہو دیکھی اور انہوں شور مچایا ،گائوں والوں نے آگ بھجانے کی کشش کی لیکن تب تک مندر جل کر راکھ ہو چکا تھا۔تا ہم مندر ہندو طبقہ کی بستی کے وسط میں ہے جہاں450رہائشی مکانات ہیںآفیسروں نے خد شہ ظاہر کیا کہ مندر میں یہ آگ پٹاخوں کی وجہ سے لگی ہے۔تا ہم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اس واقع میں شرارتی عناصر کا ہاتھ ہو سکتا ہے کیوں کہ مندر میں بجلی کا کنکشن نہیں ہے اور مندر ٹین کی شیٹوں سے بنا ہیمقامی لوگوں نے اس پر اسرار آگ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوے مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ مندر 150سال پرانا ہے اور مکمل طور لکڑی سے بنا ہے ۔