جموں //بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر و سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی اور دیگر ہم خیال پارٹیوں نے ریاست میں حکمرنی کے دوران رشوت خوری کا ماحول تیار کیا ہے اور یہی پارٹیاں ریاست میں تمام مسائل بشمول ملی ٹینسی کے لئے ذمہ وار ہیں۔ان باتوں کا اظہار کویندر گپتا نے وارڈ نمبر 43،نانک نگر میں بی جے پی کی ممبر شپ مہم کے لئے منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر کے حالیہ بیان کا ذک رکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوورنر نے بذات خود اعتراف کیا ہے کہ بطور ایک آئینی سربراہ کے مُجھے ایسا نہیں کہنا چاہیے تھالیکن بطور ایک ایڈمنسٹریٹر کے انکے بیان کو ایک انتباہ کے طور پر لینا چاہیے۔انہون نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاست میں رشوت خوری کا قلعہ قمعہ کرنے کیلئے ایک مستحکم میکنزم تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ ریاست کو رشوت ستانی سے پاک رکھا جا سکے۔گپتا نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مرکزی سرکار نے کشمیر سے متعلق ثالثی کرنے کی کبھی بھی بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل ہم پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی بات کرتے ہیں،جسے ہم پاکستان سے واپس چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پورے کشمیر پر بات کرنے اور پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کا حصہ واپس کرنے کیلئے تیار ہے،تو ہمیں بات و چیت کیلئے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے این سی ،پی ڈی پی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے جموں و کشمیر میں کل 10فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں ،پھر بھی وہ اپنے آپ کو پورے جموں و کشمیر کا مالک قرار دیتے ہیں۔ اس موقعہ پر گپتا نے پارٹی کے ہر ایک کارکن کو سرگرم شرکت کرتے ہوئے پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لئے کام کرنے کو کہا، تاکہ بی جے پی اپنے دم پر ہی ریاست میں اگلی سرکار بنانے کے قابل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام خطوں کی یکسان ترقی کی وعدہ بند ہے،اس موقعہ پر کونسلر سرجیت چودھری، ریکھا مہاجن ، ریکھا چوہان ، پوجا چوہان کے علاوہ بوتھ ،منڈل اور ضلع کارکناں بھی موجود تھے۔