جموں//صحت عامہ ،آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے رنبیر نالے سے ملبہ نکالنے کے کام کا آغاز کرایا۔ نالے کے 13 کلومیٹر حصے کا یہ کام میکنیکل انجینئرنگ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول محکمہ مشترکہ طور انجام دے رہے ہیں۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ حکومت ریاست میں آبپاشی سہولیات میں بہتری لانے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ندی نالوں سے بھی ملبہ نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو رنبیر نالے سے ملبہ نکالنے کے کا م میں تیزی لانے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے نالے کے اہم حصوں کی تجدید و مرمت کی ہدایات بھی دیں ۔وزیر کو بتایا گیا کہ اس کام میں مشینری کے علاوہ مناسب افرادی قوت کام پر لگائی گئی ہے۔اس موقعہ پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔