Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

راہ گیروں اور مسافروں کیلئے عبور و مرور کے راستے مسدود

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//شہر سرینگر میں متعدد مقامات پر سی آر پی ایف کی طرف سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر خار دار تار اور دیگررکاوٹیں راہ گیروں اور مسافروں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بن رہے ہیں ۔سول لائنز میںگذشتہ کئی برسوں سے ریذیڈنسی روڈ پر سی آر پی ایف نے کئی میٹر سڑک اور فٹ پاتھ پر خاردار تار اور دیگر رکاوٹیں کھڑاکر رکھی ہیں جبکہ بڈشاہ چوک میں اکھاڑا عمارت کے پاس بھی فٹ پاتھ پرسی آر پی ایف کا قبضہ ہے ۔ادھر خانیار تھانے کے سامنے بھی سڑک کا ایک بڑا حصہ پولیس کے زیر قبضہ ہے اور بلبل باغ برزلہ میں دودھ گنگا نالے پر سی آر پی ایف کا ایک کیمپ موجود ہے اور اس کیمپ کو ہٹانے میں بھی سرکار ناکام ہے ۔اتنا ہی نہیں بلکہ شہر میں کئی ایسی سڑکیں اور چوراہے ہیں جہاں فورسز کا غیر قانی قبضہ ہے تاہم انتظامیہ اور سرکار ان بندشوں کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لاتی ۔اگر چہ سال میں کئی مرتبہ پولیس اورٹریفک پولیس سڑکوں پر غیر قانونی طور کھڑا کی گئی گاڑیو ں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والے چھاپڑی فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم فورسز کی جانب سے سڑکوں اورفٹ پاتھوں پرکئے گئے قبضے کو چھڑانے میں کوئی پہل نہیںہورہی ہے جس سے لوگوں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ریذیڈنسی روڑ پر سٹیٹ بنک آف انڈیا کی عمارت کی حفاظت پر تعینات عملے نے کئی میٹر سڑک کو خاردار تار اور دیگر بندشیں لگا کر راہگیروں اور مسافرو ں کیلئے پریشانی کھڑا کی ہے ۔ اس سڑک پر پہلے سے ہی ٹریفک کا بھاری دبائوہوتا ہے تاہم پچھلے کئی برسوں سے یہ خار دار تار اور دیگر بندشیں بھی ٹریفک جام کی ایک بڑی وجہ ہے جس سے راہگیروں اور مسافروں کو چلنے پھرنے میں دقتیں پیش آتی ہیں ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بنک عمارت کو خار دار تار سے بند رکھناٹھیک ہے لیکن سڑک کے کچھ حصے اور فٹ پاتھ پر قبضہ سے راہ گیروں کو یہاں بیچ سڑک پر چلنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ نے جب ٹریفک پولیس سے بات کی تو انہوں نے معاملے کو ٹالتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر کچھ نہیں بول سکتے ہیں۔اسی طرح خانیار پولیس سٹیشن کے سامنے بھی پولیس نے سڑک کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما کر وہاں رکاوٹیں کھڑا کی ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سڑک پچھلے 25برسوں سے پولیس کے زیر قبضہ ہے اور اس چوراہے پر بھی ٹریفک کا خاصا دبائو رہتا ہے۔بڈشاہ چوک میں اکھاڑا بلڈنگ کے پاس موجود فٹ پاتھ پر بھی سی آر پی ایف کا قبضہ ہے۔اسی طرح شہر میں کئی مقامات پر سی آر پی ایف نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر خار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑا کی ہیں اور راہ گیروں  کیلئے راستوں کو مسدود کردیا ہے۔ بلبل باغ برزلہ میں دودھ گنگا نالے کے بیچ سی آر پی ایف کا ایک کیمپ موجود ہے ۔پچھلے سال ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے آبی ذخائر پر ناجائز تعمیرات اور درختوں کو کاٹنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعدانتظامیہ نے بڑے پیمانے پر کاروائی عمل میں لائی تاہم اس کیمپ کو یہاں سے ہٹایا نہیں گیا۔ اس حوالے سے کشمیر عظمیٰ نے جب ڈپٹی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ سرکار کی کوشش رہتی ہے کہ سڑک عام لوگوں کے چلنے پھرنے کیلئے استعمال ہو مگر کہیں کسی جگہ حفاظتی مسائل کی وجہ سے سڑک اور فٹ پاتھوں کو بند کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر کسی جگہ غیر ضروری طور پر سڑک کوبند گیا گیا ہے تو وہاں سڑک کو کھولنے کی کوشش کی جائے گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?