رام بن //سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ترقی نے جہاںاگر ایک طر ف زندگی سہل کر دی ہے تووہیں دوسری طرف لوگوں کوجدیددورمیں بھی مختلف مسائل سے نبردآزماہوناپڑرہاہے۔ستم ظریفی یہ ہے کہ سب ڈویژن رام سو میں واحد ایک اے ٹی ایم موجود ہے لیکن وہ بھی گزشتہ ایک ہفتہ سے بند پڑا ہوا ہے جب بھی کوئی اس اے ٹیم ایم پر پیسے نکالنے جاتا ہے تو بغیر کیس لئے ہوئے ہی واپس لوٹنا پڑتا ہے یہاں تک لوگ دوردراز علاقوں سے رام سو میں کیش نکالنے کے لئے آتے ہیں تاکہ وہ شام کو اپنے اہل عیال کے لئے کھانے پینے کی ضروری اشیا لے جا سکے لیکن انہیں مایوس ہی لوٹنا پڑرہا ہے ۔ ایک تو بر فباری میں لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن پیسے نہ ہو نے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں جاسکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں کچھ لوگوں نے کہاکہ گزشتہ تین چار دن سے تو اے ٹی ایم کا دروازہ کھلا تو تھا لیکن آج شٹر ہی بند کر دیا گیا ہے ۔ عوام نے کہاکہ سب ڈویژن رام سو میں واحد ایک ہی اے ٹی ایم موجود ہے وہ بھی سٹیٹ بنک کا جبکہ جے کے بنک نے ابھی تک کوئی اے ٹی ایم نہیں لگا یا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر زیادہ تر عوام دوردراز علاقوں کے رہنے والے ہیں اور پہاڑی ہیں جب بھی لوگ ضروری کھانے پینے کی اشیا کے لئے رام سو اور مگرکوٹ آتے ہیں لیکن یہاں واحد ایک اے ٹی ایم ہے وہ بھی کبھی کبھار ہی ٹھیک رہتی ہے کبھی اس اے ٹی ایم میں کیش نہیں ہوتا ہے ۔عوام نے میڈیاکے ساتھ بات کر تے ہو ئے کہاکہ ہم حکومت و بنک حکام سے مانگ کرتے ہیں کہ رام سو میں ایک اور اضافی اے ٹی ایم لگا یا جا ئے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔