رام بن کی سڑکوں پر تعمیراتی میٹریل کے ڈھیر

رام بن// ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اگرچہ وقتاً فوقتاًسڑکوں پر تعمیراتی میٹریل ذخیرہ کرنے کے خلاف کئی احکامات جاری کئے گئے ہیں،تاہم ایسے احکامات کی خلاف ورزیاں ہے ۔مقامی لوگوں نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ ضلع کی بیشر سڑکوں پر تعمیراتی میٹریل اکٹھا کیا جاتا ہے اور نہ تو پولیس اور نہ ہی میونسپل حُکام اس کا نوٹس لیتے ہیں۔جموں ۔سرینگر قومی شاہارہ اور دیگر سڑکوں پر تعمیراتی میٹرل ذخیرہ ہونے سے لوگوں کے نقل و حرکت میں دشواریاں آتی ہیں۔ضلع کے عوام نے مبینہ الزام لگایا ہے کہ بٹوت۔ رام بن ۔بانہال قصبہ میں تعمیراتی میٹرل جمع نہ کرنے کے احکامات فقط کاغذات تک ہی محدود ہیںکیونکہ لوگ ایک یا دوسرا بہانہ بنا کر سڑکوں پر تعمیراتی میٹرل اکٹھا کرتے ہیں۔ ان لوگوں کا یہ بھی الزام ہے کہ قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیاں اور متعلقہ حُکام سرکاری احکامات کو زمینی سطح پر لاگو کرنے میں ناکام رہے ہیں۔کئی لوگوں کی شکایت ہے کہ اگرچہ انہوں نے یہ معاملہ مقامی پولیس اور میونسپل حُکام کے ساتھ بھی اُٹھایا ہے ،تاہم  انہوںنے اس پر کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔سیاسی لیڈران اور غیر سرکاری انجمنوں کے کارکنوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی توجہ اس جانب مبذول کی ہے اور ان سے گُذارش کی ہے کہ وہ متعلقہ حُکام کو اس سلسلہ میں فوری کاروائی کی ہدایت دیں ،تاکہ لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کو راحت نصیب ہو۔