رام بن میں ہفتہ وار یوم بلاک پھر شروع،عوامی رسائی کیمپ منعقد

رام بن//ضلعی انتظامیہ رام بن نے ضلع بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کی تیاری کے علاوہ عوام کی شکایات سننے کے لیے ہفتہ وار بلاک دیواس عوامی رسائی پروگرام دوبارہ شروع کیا ہے۔کیمپ کی صدارت ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے کی۔کیمپ کووڈ پروٹوکول کی سختی سے پابندی کے دوران منعقدکیاگیا اور اس میں چیئرپرسن بی ڈی سی رام بن امجد علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال شرما ، اے سی ڈی ضمیر رشو ، اے ایل سی انگریز سنگھ ، بی ڈی او رام بن وشال اتری ،پی آر آئی اور عام عوام کے علاوہ ضلع کے مختلف سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلاک دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اور عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنا ہے۔ ڈی سی نے پی آر آئیز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کے منصوبوں کی کلیئرنس کا معاملہ پہلے ہی محکمہ جنگلات کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے اور بیک ٹو ولیج III کے تحت منظور شدہ کاموں کو انجام دینے کے لیے 14.25 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔انہوں نے شرکاء کو ڈی جے ڈی ، بی ڈی سی اور پنچایتوں کے علاوہ جے جے ایم ، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر شعبوں کے ایریا ڈیولپمنٹ فنڈز کے تحت منظور شدہ ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرنگ کے عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔بیک ٹو ولیج فیز I اور II کے کاموں کے جواب میں اے سی ڈی نے بتایا کہ زیر التواء کوکاموں کو ختم کرنے کے لیے 1.87 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دریں اثنا ، اے ایل سی نے پی آر آئی کو لیبر کارڈ جاری کرنے اور تجدید کرنے کے عمل سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ای شرم اور PM-SYM اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کریں۔اس سے قبل ، سرپنچوں اور پنچوں نے کئی ترقیاتی مسائل اٹھائے ۔عوامی سماعت کے دوران کئی شکایات کو موقع پر ہی حل کیا گیا اور باقی کو فوری طور پر ازالہ کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔