رام بن //رام بن میں کانگریس کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ ضلع رام بن میں بدھ کے روز کانگریس کی جانب سے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بانہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس بحال کی جائے۔ دونوں روٹس کے درمیان چلنے والی ریل سروس گزشتہ ایک سال سے بند ہے۔اس دوران ریل سروس بند رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کانگریس کے سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے وقار رسول نے کہا کہ 'اگر انتظامیہ کی جانب سے 25 فروری سے پہلے ٹرین سروس نہ چلائی گئی تو ہم جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ بلاک کریں گے۔مقامی دکانداروں کا کہنا ہے ہم انتظار کر رہے تھے کہ آج ٹرین سروس بحال ہوگی۔ تاہم آج بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوئی۔ مسلسل ٹرین سروس بند رہنے کی وجہ سے ہمارا نقصان ہو رہا ہے۔اس دوران مقامی لوگوں اور احتجاجیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بانہال سے بارہمولہ کے درمیان ریل سروس جلد از جلد بحال کی جائے۔