رام بن میں طلباء کی دستار بندی کی گئی

 نواز رونیال

رامبن // جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن ہیڈکوارٹر کے مدرسہ قاسم العلوم رام بن میں چھ طلباء کی دستار فضیلت کا اہتمام قدیم جامع مسجد میں کیا گیا۔دستار فضیلت کی اس تقریب کے مہمان خصوصی مفتی شفیق الرحمن دار العلوم بنجورہ شوپیان سے تھے۔جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شر کت کی اور اس پر نور محفل کی دعائیہ مجلس میں شرکت کی۔دستار فضیلت تقریب کی میزبانی مہتم مدرسہ قاسم العلوم رام بن گل محمد فاروقی نے کی اور اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ قرآن کی تعلیم سے آشنائی حاصل کریں تاکہ انہیں دین و دنیا کی سمجھ عطا ہو اور سماج میں وہ اپنی بہترین خدمات انجام دے سکیں۔