رام بن +بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن کے سیری علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ٹین شیڈ نما پانچ دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔ پولیس کا کہناہے آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آئی ہے۔ایس ایچ او رام بن پردیپ شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پیر کی صبح پانچ بجکر پانچ منٹ پر انہیں آگ کی واردات کی اطلاع ملی اور اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر سروس کا عملہ جائے موقع پر پہنچا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ انہوں نے کہا یہ دکانیں ٹین کے شیڈوں پر مشتمل تھیں اور ان میں ہوٹل اور ٹی سٹال چلتے تھے اور یہ جل کر خاکستر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رام بن پولیس تھانہ میں آتشزدگی کی ایک رپورٹ درج کی گئی ہے اور آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔