رام بن //رام بن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر ایک جوائنٹ کنسلٹیٹو اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اے ڈی ڈی سی رام بن رویندر ناتھ سادھو کررہے تھے ۔اجلاس میں اے جے کے آر ای ٹی فورم کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسروں بشمول سی ای او رام بن نے شرکت کی۔اجلاس میں اساتذہ کے نمائندوں نے افسروں کے ساتھ اپنے تمام مسائل پر گفتگو کی۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی کو بتایا گیا کہ وزارت فروغ انسانی و سائل نے ایس ایس اے پروگرام کے تحت طلاب کیلئے وردیاں خریدنے اور سکول انفراسٹریکچر کا میٹیریل خریدنے کیلئے جوفنڈز منظور کئے گئے ہیں ، تو افسروں نے جو خریداری کی ہے وہ غیر معیاری ہے اور تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رام بن تعلیمی زون کے سکولوں میں پینے کے پانی کی سہولیت کا فقدان ہے، کچن شیڈوں،ٹائیلٹوں بشمول سکولی عمارتوں کی حالت ابتر ہے۔اساتذہ کے نمائندوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اے ڈی ڈی سی نے موقعہ پر ہی احکامات دئے ۔ انہوں نے نمائندوں کو یقین دلایا کہ انکے مسائل اور مطالبات کو عنقریب ہی حل کیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ ان معاملات کو دیکھے گی اور کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کیا جائے گا۔تاہم دفاتر میں اساتذہ کے اٹیچمنٹ مدعوں اور اساتذہ کی تنخواہوں کی تقسیم کاری کیلئے لازمی وی ایل سی ڈیوٹی سرٹیفکیٹ پر زیڈ ای او کو بتایا گیا کہ سرٹفیکٹ لازمی نہیں ہے اور اس عمل کو روکا جائے۔کنسلٹیٹو اجلاس کا اہتمام اے جے کے آر ای ٹی اساتذہ فورم کی جانب سے مورخہ25اپریل کو منعقد کئے گئے احتجاج کے پس منظر میں منعقد کیا گیا ۔