جموں//گورنر این این ووہرا اور ان کی اہلیہ اوشا ووہر انے راج بھون جموں میں ’’ دی رُسٹک لداخ ، کشمیر اینڈ جموں‘‘نامی کتاب کی رسم اجرائی انجام دی ۔اس کتاب میں جموں ، کشمیر اور لداخ کے حسین اور سیاحتی مقامات کی تصویریں شامل کی گئی ہیں ۔ یہ تصویریں پیشہ ور فوٹو گرافر مکیش گپتا نے کھینچی ہیں ۔رسم اجرائی انجام دینے کے بعد گورنر اور ان کی اہلیہ نے مکیش گپتا کو مبارک باد دی۔اس دوران گورنر این این ووہرا نے راج بھون میں معروف سنسکرت سکالر پنڈت مول راج شاستری کی تصنیف کردہ کتاب ’’River Devika‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی۔اس کتاب میں سنسکرت شلوک دیوِکا کا گوری کُنڈ سے لے کر سانبہ تک کے سفر کی عکاسی کی گئی ہے۔