جموں//راج بھون میں ہولی ملن کی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں گورنر این این ووہرا اور اُن کی اہلیہ اوشا ووہرا نے حصہ لیا۔دونوں نے راج بھون کے عملے اور ان کے کنبوں کے ساتھ رنگوں کا تہوار منایا۔گورنر اوراوشا ووہرا نے اپنے عملے کو ہولی کی مبارک باد دی اور ان میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔انہوں نے ریاست کے لوگوں بالخصوص راج بھون کے عملے اور ان کے کنبوں کی صحت و سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔