سید امجد شاہ
جموں//راجوری میں ڈنگری دہشت گردانہ حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف پیر کو مختلف سماجی، سیاسی اور طلباء نے احتجاج کیا۔اپنے غم کا اظہار کرنے کے لیے جموں یونیورسٹی کے طلبہ نے راجوری دہشت گردانہ حملے میں نابالغوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف ایک کینڈل مارچ نکالا۔جموں یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس میں کینڈل لائٹ مارچ نکال کر راجوری میں شہریوں کی ہلاکت پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔وہ دہشت گردی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور بے گناہوں کے قتل کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین میں سے ایک نے کہا کہ “ہم بے گناہوں کے قتل کو برداشت نہیں کریں گے اور انہوں نے حکومت ہند سے کہا کہ وہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔”دریں اثنا، جموں و کشمیر شیو سینا / ڈوگرہ فرنٹ نے اقلیتی برادریوں کے شناختی کارڈ سے ان کی شناخت قائم کرنے کے بعد ان کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی۔ صدر جموں و کشمیر شیوسینا/ڈوگرہ فرنٹ اشوک گپتا نے کہا”حکومت ہند کو بے گناہوں کے قتل کے خلاف مناسب کارروائی کرنی چاہیے۔ ہر مہذب شخص بے گناہوں کے قتل کے خلاف ہے”۔گپتا نے کہا کہ ’’پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں برادریاں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہم ملک دشمن کے خلاف لڑیں گے۔اک جٹ جموں کے لیڈروں اور کارکنوں نے چیئرمین انکور شرما کی قیادت میں جموں کے پریس کلب کے باہر دہشت گردانہ حملے کو روکنے میں ناکامی پر حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔انکور شرما نے کہا ’’یہ اقلیتوں کی ٹارگٹ کلنگ ہیں‘‘۔راجوری میں بے گناہوں کے قتل کے خلاف وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کی طرف سے ادھم پور میں بھی ایسا ہی احتجاج کیا گیا۔انہوں نے ان ہلاکتوں پر اپنے غم کا اظہار کرنے کے لیے دہشت گردی/پاکستان کا پتلا جلایا۔جموں بار ایسو سی ایشن اور ینگ لائرس ایسو سی ایشن سے وابستہ وکلاء نے بھی ان ہلاکتوں کے خلاف جانی پورٹ کورٹ کمپلیکس میں احتجاج کیا۔ شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ نے کے کارکنوں نے جموں کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش ساہنی کی سربراہی میں جموں کے علاقے روپ نگر میں جمع ہو کر پاکستان کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پاکستانی پرچم کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔منیش ساہنی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سرحد پار بیٹھے دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈوں کی طرف سے کشمیر اور جموں ڈویڑن میں ٹارگٹ کلنگ کو تیز کرنے کی مذموم کوششوں کو کچل دیا جائے۔ انہوں نے جموں و کشمیر ریاست میں دہشت گردی کو بحال کرنے کی کوششوں پر پاکستان سے مناسب جواب طلب کیا۔سنیل ڈمپل صدر مشن سٹیٹ ہوڈکی قیادت میں پاکستان مخالف ایک بڑی ریلی نے جانی پور ہائی کورٹ روڈ پر پاکستان کے پتلے جلائے۔سنیل ڈمپل نے ان کی جانوں کے تحفظ میں ناکامی پر ایل جی منوج سنہا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ڈمپل نے راجوری ڈانگری گاؤں حملے کی این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کو فوج کے حوالے کریں اور جموں کشمیر میں فوج کو فری ہینڈ دیں اور سیکورٹی فورسز، فوج کو جنگ شروع کرنے، پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے، دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں کو تباہ کرنے کی ہدایت جاری کریں ۔