راجوری //گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں او پی ڈی کو آئندہ حکم تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے پرنسپل برج موہن گپتا کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں تمام نوعیت کی او پی ڈی خدمات آئندہ حکم تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف ایمرجنسی او پی ڈی سروس کو بحال رکھا جائے گا ۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں عوام کیلئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں ٹیلی کانفرنسنگ پر دستیاب رہنے والے ڈاکٹروں کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ہے ۔