راجوری//ملازمین کو حاضری کویقینی بنانے کے مقصد ضلع ہسپتال راجوری میں بائیو میٹرک حاضری کا سلسلہ شروع کیاگیاہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ سلسلہ ڈپٹی کمشنر راجوری کی ہدایت پر شروع کیاگیاہے اور اس عمل کی نگرانی میڈیکل سپرینڈنٹ ہسپتال ڈاکٹر محمود بجاڑ کریںگے ۔بجاڑ نے کہاکہ اس نظام سے ملازمین کی حاضری کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی اورایمانداری سے فرائض انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے گی ۔انہوںنے بتایاکہ حاضری کا یہ عمل ڈپٹی کمشنر دفتر سے بھی روزانہ آن لائن طرز پر مانیٹر کیاجائے گا۔محمود بجاڑ نے اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کو اس بات کی ہدایت دی ہے کہ وہ ستائیس اگست سے آن لائن حاضری کیاکریں ۔بائیو میٹرک حاضری کاافتتاح چیف میڈیکل افسر راجوری ڈاکٹر سریش گپتا نے کیا ۔