راجوری کے 4بلاک اوڈی ایف قرار

 راجوری // راجوری ضلع میں سوئوچھ بھارت مشن کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ ضلع کے چار بلاکوں کو او ڈی ایف قرار دیاگیاہے جو 102پنچایتوں پر مشتمل ہیں ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ضلع راجوری کی چار بلاکوں میں 80ہزار بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ 64ہزار یونٹوں کو جیوٹیگ کے زمرے میں لایاگیاہے ۔ ڈاک بنگلہ راجوری میں ضلع پنچایت آفیسرڈاکٹر عبدالخبیر ودیگرافسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ باقی ماندہ اہداف بھی جلد سے جلد پورے کئے جائیں۔جائزہ میٹنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے 4سال کے مقابلے میں گزشتہ ایک برس کے دوران بڑی تعداد میںبیت الخلائوں کی تعمیر عمل میں آئی ہے ۔اوڈ ی ایف قرار دیئے گئے بلاکوں میں منجاکوٹ میں 5475،پنج گرائیںمیں6242،راجوری میں 7814اوربلاک سندر بنی میں6242بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں ۔