راجوری +پونچھ //خطہ پیر پنچال کے دونوں سرحدی اضلاع میں گزشتہ روز کووڈ کے9 2مزید معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج 2مریضوں کی موت بھی واقعہ ہو گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ میں وائر س میں مبتلا 14نئے معاملات ریکار ڈ کئے گئے ہیں جبکہ راجوری ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 15نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔غور طلب ہے کہ دونوں سرحدی اضلاع میں محکمہ صحت کی جانب سے وائرس کی تشخیص کےلئے ٹیسٹوں کا عمل جاری رکھا گیا ہے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ راجوری میڈیکل کالج میں زیر علاقہ پلمہ کی ایک خاتون کی وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی جبکہ سرحدی ضلع پونچھ کے ایک مریض کی بھی موت ہوئی ہے ۔