راجوری //راجوری کے ڈھنڈکوٹ علاقہ میں ایک ٹریکٹر حادثے میں ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا ۔درہال گائوں میں پیش آئے حادثے کے دوران لقمہ اجل بننے والے ڈرائیور کی شناخت 32سالہ شاہد فرید ولد قاسم دین سکنہ حبی کنڈی راجوری کے طورپر ہوئی ہے ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ڈرائیور گائوں میں مکئی کی کاشتکاری کے سلسلہ میں کام کررہا تھا کہ اس دوران ٹریکٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے مذکورہ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا ۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔