راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں گزشتہ تین دنوں سے لگا تار کووڈ معاملات کی تعداد 50سے کم ریکارڈ کی جارہی ہے ۔گزشتہ روز ضلع کے مختلف علاقوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران 46نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔بدھ سے قبل مسلسل دو دنوں تک کووڈ معاملات کی تعداد بچاس سے کم ریکارڈ کی جارہی تھی ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری ضلع کے مختلف میڈیکل بلاکوں میں انتظامیہ کی جانب سے کئے جارہے ٹیسٹوں کے دوران بدھ کو 46نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تازہ کیسوں میں درہال بلاک سے 15،کالا کوٹ سے 10کنڈی سے 7نوشہرہ سے 2منجا کوٹ سے 11اور سندر بنی سے 1نیا کیس درج کیا گیا ہے ۔