راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں گزشتہ روز کووڈ میں مبتلا 8مریضوں کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ ضلع کے مختلف علا قوں میں کی جارہی جانچ کے دوران 102مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق کووڈ کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کے دوران 6مریضوں کی موت گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ہوئی ہے جبکہ 2مریضوں کی موت گھریلو قرنطینہ میں ہو ئی ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں زیر علاج چھ مریضوں کی ایک ہی دن میں موت ہو گئی ہے ۔اس میں راجوری کے کوٹ دھڑاہ کا ایک مریض ،سرنکوٹ ،تھنہ منڈی کے بھٹیاں ،نوشہرہ ،درہال اور مینڈھر کا ایک مریض شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ کنڈی علاقہ کی ایک خاتون اور دوداسن بالا کے ایک شخص کی گھریلو قرنطینہ میں موت واقعہ ہو ئی ہے ۔ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ راجوری ضلع کے مختلف علا قوں میں کی گئی ٹیسٹنگ کے ودران 102افراد کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان میں زیادہ تر معاملات کنڈی ،درہال اور منجا کوٹ میڈیکل بلاک سے ہیں ۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے عائد بندشیں مسلسل جاری ہیں ۔
ضلع پونچھ میں کورونا کے 70 نئے معاملات
حسین محتشم
پوںچھ//کورونا کا قہر پورے ملک میں جاری ہے۔جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع میں سنیچروار کو 70 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد فعال متاثرین کی تعداد بڑھ کر1041ہوگئی ہے۔ ضلع نوڈل افسر پونچھ زمود احمد سے ملی جانکاری کے مطابق آج متاثر ہونے والے افراد میں 08کاتعلق تحصیل حویلی سے ہے،24کاتحصیل منڈی سے 24کا سرنکوٹ سے اور 14کا مینڈھر سے ہے۔انہوں نے تمام عوام سے احتیاتی تدابیر پر عمل کرنے اور ویکسین کے ٹیکے لگانے کی اپیل کی۔