عظمیٰ نیوز سروس
راجوری // راجوری ضلع کے گمبھیر مغلان علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران رابطے کے بعد ایک تصادم شروع ہوا۔حکام نے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص معلومات کے بعد ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر آپریشن شروع کیا ۔ ایکس پر ایک بیان میں، وائٹ نائٹ کور نے کہا کہ گمبھیر مغلان میں آپریشن کے دوران تقریباً 11:30 بجے ملی ٹینٹوںسے رابطہ قائم ہوا۔حکام کے مطابق، فوجیوں نے مناسب طریقے سے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے راستوں کو روکنے کے لیے علاقے میں سخت گھیرا بندی کر رکھی ہے جب کہ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔