راجوری //راجوری کے سندر بنی علاقے میں ایک فوجی اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیاہے۔لاپتہ اہلکار موبائل فیلڈ ویٹرنری ہسپتال سے ہے جو سندر بنی کیمپ میں تعینات تھا۔پولیس نے بتایاکہ یہ اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہواہے جس کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانہ سندر بنی میں درج کی گئی ہے اور پولیس نے تلاش اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ اہلکار عام لباس میں تھا اورلاپتہ ہونے کے وقت ا س کے پاس کوئی ہتھیار وغیرہ نہیں تھا۔