راجوری//منیر خان // پچھلے کئی دنوں نے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں جن میں نجی کمپنیوں کی طرف سے آٹے میں ملاوٹ کا انکشاف کیا جارہاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ یہ آٹا اس طرح کاہے کہ اس کو جب گوندھتے ہیں تووہ ربر کی شکل اختیار کرلیتاہے ۔اس سلسلے میں جب محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے آفیسران سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اشیاء خوردنی کی جانچ پڑتال کے لئے ریاستی سرکار میں ایک الگ محکمہ ہے جس کا نام فوڈ سیفٹی ہے اور اس کا اسسٹنٹ کمشنر راجوری میں ہی بیٹھتا ہے ۔وہیں متعلقہ افسرنے بتایاکہ آٹے کے معیار کا معائنہ کیاجائے گا اور ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔