راجوری //راجوری کے عبداللہ پل کے قریب الیکٹرانک کی ایک دکان سے موبائل اور دیگر اشیاء چوری کرلی گئیں ۔ مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم نقب زنوںنے دکان کے اندر داخل ہوکر قیمتی موبائل اور دیگر اشیاء چوری کرلیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راجوری پولیس کی ایک ٹیم ایس ایچ او طاہر خان کی سربراہی میں موقعہ پر پہنچی اور جائزہ لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ۔ مقامی لوگوں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ شہرمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں تاکہ چوری کی واردات سمیت دیگر مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر نظر رکھی جاسکے ۔