راجوری //راجوری ضلع میں یکے بعد دیگرے بال کاٹنے کے تین واقعات رونماہوئے ہیں جن پر علاقے میں غم و غصہ پایاجارہاہے ۔ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ راجوری کے وارڈ نمبر آٹھ میں اس وقت پیش آیا جب ایک کمسن لڑکی کے بال رات کو ساڑھے گیارہ بجے کاٹ لئے گئے ۔وہ اس وقت واش روم میں تھی ۔دوسرا واقعہ سندر بنی پتراڑہ میں پیش آیا جہاں ایک شادی شدہ خاتون انجو رانی زوجہ اندرپال پراسرار طور پر گھر کے نزدیک گر گئی جس کے ساتھ ہی بال کٹے ہوئے پائے گئے ۔اسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم بتائی ہے ۔تیسرا واقعہ سلانی علاقہ میں رونما ہوا جہاں معمر خاتون کملیش کمار ی زوجہ اوم پرکاش پراسرار طور پر اپنے ورانڈے میں گر گئی اور پھر اس کے بال کٹے ہوئے پائے گئے ۔پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی ہے تاہم تینوں واقعات کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا۔ایسے واقعات پراسرار طور پرسامنے آرہے ہیں ۔