عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// چودھری گروپ نے ہیٹرک ریسٹورنٹ، جو کشمیر کی فوڈ انڈسٹری میں ایک معروف نام ہے، کو راجباغ سری نگرمیں دوبارہ لانچ کیا۔جے کے ہوٹلیرز کلب کے چیئرمین مشتاق چایا نے مسدیق شاہ، ڈاکٹر جی این وار، نسیم چایا، عاقب چایا، وسیم چایا، شیخ فیروز، پروفیسر سی ایل وشین، شیخ عاشق، یامین چودھری، شاہد کاملی، یوسف منظر، عامر چودھری، شاہد چودھری، اشفاق چودھری، مسٹر ملہوترا اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا۔ریسٹورنٹ کے دوبارہ آغاز ہونے کے بعد ہیٹرک نے تمام کھانوں بشمول چائنیز، مغلائی، کانٹینینٹل، انڈین، اور کشمیری وازوان پر 12 دسمبر 2024 تک 50 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ہیٹرک ریسٹورنٹ، جو 2002 میں چیئرمین شوکت چودھری اور مینیجنگ ڈائریکٹر بابر چودھری کی قیادت میں قائم کیا گیا، معیار، خدمات، اور عمدہ ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس موقعہ پرمشتاق احمد چایا نے چودھری گروپ کو مبارکباد دی۔ہیٹرک فوڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر بابر چودھری نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح اپنے صارفین کو بہترین کھانا فراہم کرنا ہے اورہم بینکوئٹ ہال کو کبھی کبھار کچھ مدت کے لیے مفت فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔