پونچھ//تحصیل لیگل سروس اتھارٹی مینڈھر(ٹی ایل سی) کی جانب سے "ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر عوام کو جانکاری کےلئے ایک آگاہی پروگرام ’سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت اشوک کمار شوان چیئرمین ضلع قانونی خدمات اتھارٹی پونچھ نے کی اور سیکریٹری ڈی ایل ایس اے وجاہت حسین کاظمی پروگرام میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں تقریبا 45 افراد نے شرکت کی جبکہ بلاک میڈیکل افسر اور ہسپتال کے دیگر سٹاف ممبران بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین تحصیل لیگل سروسز کمیٹی مینڈھر شازیہ چودھری مینٹل ہیلتھ ڈے پر خصوصی روشنی ڈالی ۔مقررین نے کہاکہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا ذہنی تناو¿میں مبتلامریض کے ساتھ ساراخاندان متاثرہوجاتاہے۔انہوں نے کہا جسمانی بیماری کی نسبت ذہنی معذوری خاندان والوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے کہاکہ دنیامیں لاکھوں کروڑوں افراد ذہنی معذوری کے مرض میں مبتلا ہیں۔ذہنی معذوری کے شکار مریض زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ذہنی معذوری کے شکار مریضوں کی بحالی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو بھی ایسے مریضوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا چاہیے۔