مینڈھر//وزیر بر ائے امو ر صارفین و قبائلی امورچوہد ری ذوالفقار علی نے دو پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ڈاک بنگلہ مینڈھر میں پی ڈی پی کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔ اس دوران کارکنا ن نے اس بات کی شکایت کی کہ مینڈھر میں تعمیروترقی کے کام ٹھیک ڈھنگ سے نہیںہورہے اور پی ڈی پی ارکان کو نظرانداز کیاجارہاہے ۔انہوںنے ممبراسمبلی مینڈھر کی جانب سے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیااور کہاکہ پولیس اچھا کام کررہی ہے جس پر انگلی اٹھانا ایک رکن اسمبلی کاکام نہیں ۔انہوںنے کہاکہ وہ پولیس پر کی گئی نکتہ چینی کی مذمت کرتے ہیں اور مینڈھر میں پولیس بہت اچھاکام کررہی ہے ۔اپنے خطاب میں چوہد ری ذوالفقار علی نے یقین دلایاکہ پی ڈی پی کارکنان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں اور ان کے کام کئے جائیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خطہ پیر پنچال کی ترقی چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں وہ عملی سطح پر اقدامات کررہی ہیں ۔میٹنگ میں ایڈووکیٹ معروف خان، وسیم احمد خان، ایڈووکیٹ ند یم خان، حا جی منشی چوہد ری ، ما سٹر محمد دین پسوال، محمد صادق چوہد ری، نو از خان، حا جی خو رشید میر وغیر ہ بھی موجو دتھے ۔