راجوری //وزیر برائے ٹرائیبل معاملات چودھری ذوالفقار نے وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد راجوری میں متعلقہ افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی ،تاکہ ٹرائبل سب پلان کے تحت خصوصی مرکزی معاونت کی حصولیابیوں ، اخراجات اور کمی کا جائزہ لیا جا سکے۔تفصیلات پیش کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ ضلع میں 2015-16مالی سال کے دوران 239.49 لاکھ روپے ایس سی اے سے ٹی ایس پی کے تحت حاصل ہوئے جبکہ 100,100,272 لاکھ روپے بالترتیب 20117-18,2016-17,2015-16کے لئے حاصل ہوئے۔تاہم ضلع کو2016-17 میں ایس سی اے سے ٹی ایس پی کیلئے کوئی فنڈذ حاصل نہیں ہوئے۔وزیر نے ٹی ایس پی کے تحت کم اخراجات پر سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں فنڈز دستیاب ہونے کے باجود کئی ٹرائیبل علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔2016-17 کے لئے فنڈز ریلیز نہ ہونے پر انہوںنے چیف پلاننگ افسر کو ہدایت دی کہ وہ 2016-17 کے پلان کو از سر نو پیش کرے تاکہ اس پر فنڈز کی تاریخ کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر سے ایسے بغیر بجلی کے ٹرائیبل گائوں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان پر فوری طور کاروائی کی جا سکے۔انہوںنے راجوری میں گوجر بکروال ہوسٹل ، نگروٹہ میں گوجر بکروال رہائشی سکول ،میرا،راجوری میں یک رہائشی سکول کی تعمیر پر ہو رہی سست روی کا سنجیدہ نوٹس لیا متعلقہ حکام کو کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی ،تاکہ ان کی تعمیر فوری طور کی جا سکے۔میٹنگ کے دوران جن اہم کاموںپر بات چیت کی گئی اُن میں گوجر بکروال ہوسٹل کی کانفرنس بلاک کی ری ماڈلنگ، کالاکوٹ میں جی بی ہوسٹل کی تکمیل، ایکلویہ ماڈل رہائشی سکول، سمارٹ ٹرائیبل ولیج، ہُبی کلر میںہیلتھ سب۔ سنٹر اور نگروٹہ میں ٹرائیبل ہیریٹئیج میوزیم شامل ہے۔وزیر موصوف نے ان پروجیکٹوں کی فوری تکمیل کے لئے ضروری ہدایات اجرا کئے۔ٹی ایس بی کو ضلع پلان کا معاون قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا پلان کی ترتیب دینے میں بین سیکٹورل ضروریات کو شامل کیا جا نا چاہیے تاکہ ٹرائبل طبقہ کو فائدہ ہو۔.میٹنگ میں سیکرٹری ٹرائیبل معاملات مختہار احمد چودھری،ایس ایس پی یوگل منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر سمن بھالا،جوائنٹ ڈائریکٹر لیگل میٹرالوجی ،اے سی ڈی نور عالم، سی پی او عبدل حمید، ڈی ایس ڈبلیو او ڈاکٹر عبدل خیبر، سی ای او لال حُسین، ضلع افسراں و ایگزیکٹو انجئینرس بھی شامل تھے۔وزیر نے گوجر بکروال ہوسٹل بائز اور گرلز کا بھی دورہ کیا اور وہاں طلبا اور طالبات سے تبادلہ خیال کیا ۔انہوںنے ہوسٹل کے مختلف وارڈوں کا بھی دورہ کیا۔