مینڈھر// مینڈھر میںمحکمہ دیہی تر قی کے دفتر کو مشکوک حالات میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں تمام کا غذات جل کر را کھ کا ڈھیر بن گئے۔اس دوران جمعر ات کی صبح کو لو گو ں نے محکمہ دیہی تر قی کے خلاف احتجاج کیا اور تقریبا ً ایک گھنٹے تک مینڈھر تا جمو ں شاہر اہ کو بند کر کے محکمہ کے خلاف نعرے با زی کی ۔ذرائع کے مطابق مینڈھر میں محکمہ دیہی تر قی کے دفتر میں بد ھو ار اور جمعرات کی درمیانی شب کو مشکو ک حالات میں آگ لگ گئی ۔ آ گ کی خبر ملتے ہی محکمہ فا ئر اینڈایمر جنسی سر وس اور پو لیس مو قعہ پر پہنچ گئی اور آ گ کو بھجا نے کی کار روائی شروع کردی گئی ۔اس دوران محکمہ فا ئر اینڈایمر جنسی سر وس کے اہلکاروں نے کڑی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیاتاہم تب تک تمام کا غذات جل چکے تھے مگر عمارت کو تباہ ہونے سے بچالیاگیا۔ جمعرات کی صبح تحصیلدار مینڈھر شہز اد لطیف خان نے بھی محکمہ دیہی تر قی کے دفتر کا دورہ کیا اورحالات کا جا ئزہ لیا ۔اس دوران کچھ لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے بتایاکہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تاکہ ریکارڈ کو ختم کیاجاسکے ۔ان کاکہناہے کہ یہاں بجلی شارٹ سرکٹ بھی نہیں ہوا ۔ان کاکہناہے کہ یہ بتایاجائے کہ لوہے کی الماری کے اندر سے کیسے ریکارڈ باہر آیاہے۔ انہو ں نے کہا کہ الما ری کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا اور ریکا رڈ جل گیا ،یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ انہو ں نے ما نگ کی کہ اعلیٰ سطح کی انکو ائری کرائی جائے تا کہ حقیقت سامنے آسکے کہ آگ کس وجہ سے لگی ۔ آ گ زنی کی خبر ملتے ہی جمعر ات کو بھا ری تعداد میں لو گ جمع ہو گئے اور مینڈھر تا جمو ں شاہر اہ کو بند کر کے متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران تقریبا ً ایک گھنٹے تک سڑ ک ٹر یفک کی آمد ورفت کیلئے بند رہی ۔ لو گو ں نے مانگ کی کہ عید سے قبل تمام لو گو ں کی بقا یا اجر ت دی جا ئے۔ احتجاج کو دیکھتے ہو ئے تحصیلدار مینڈھر اور انچارج ایس ایچ او مینڈھر موقعہ پر پہنچے اور لو گو ں کو یقین دلا یا کہ ان کی بقایا اجرت واگزار کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اجرت سے ریکارڈ کا کوئی لینا دینا نہیں۔اس دوران لوگوں نے احتجاج ختم کیا اور گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی ۔وہیںآگ کی خبر سنتے ہی اے سی ڈی پو نچھ زبیر حسین شاہ نے بی ڈی او دفتر کا دورہ کر کے حالات کا جا ئزہ لیا۔ انہو ں نے لو گو ں کو یقین دلا یا کہ ان کی بقایا اجرت وقت پر ملے گی اور آگ لگنے سے متعلق انکوائری بھی کرائی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔