Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

دین ِاسلام ہمارا محتاج نہیں !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 18, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
اسلام دین ِ فطرت و دین ِ مبین ہے، یہ اخوت و رواداری کا دین ہے، یہ مساوات اور عدل و انصاف کا دین ہے ، یہ اطاعت کا نام ہے، یہ اجتماعیت کا درس دیتا ہے۔یہ حقیقی معبود کی عبادت کے لئے رہ نمائی کرتا ہے، یہ شریعت کو بنیاد بنا کر زندگی بسر کرنے کے اصول سکھلاتا ہے، یہ اپنے منفرد اوصاف کی بدولت ہی دنیا کے دیگر مذاہب سے نرالا اور بالا تر ہے، یہ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق انسانیت کو مخاطب کرکے ہدایات پیش کرتا ہے۔
دین ِاسلام تمام رشتوں کے حقوق کا پاسبان ہے۔ یہ رشتہ داروں، دوستوں، مسافروں اور ہمسایوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم افراد کے حقوق کا بھی ضامن ہے۔ حتیٰ کہ چرند و پرند ہی نہیں بلکہ پیڑ پودوں، پانی و دیگر وسائل زندگی کا تحفظ فراہم کرنے والا دین ہے۔ یہ امیر و غریب، تندرست و بیمار ، مرد و زن ، چھوٹوں و بڑوں کے بازآبادکاری کے لئے کوشاں ہے۔ یہ انسانیت کا علمبردار ہے جو بے سہارا و بے بس اور ضرورت مندوں کو تنہا نہیں چھوڑتا ۔ جہاں نہ صرف حقوق اللہ کی پاسداری کی جاتی ہے بلکہ حقوق العباد کا پاس و لحاظ رکھا جاتا ہے۔
دین ِا سلام اپنے ماننے والوں کو ہر حال میں، ہر جا، ہر وقت اور ہر موسم میں رہ نمائی کرتا رہا ہے۔ اسلام ماضی میں اپنی اتباع کرنے والوں کی رہنمائی کرنے میں کامیاب دین رہا ہےاور اب نہ صرف حال میں بلکہ مستقبل میں آنے والے تمام قسم کے پیدا شدہ صورتحال، حالات و واقعات (circumstances)، مسائل (Issues) وغیرہ کو حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے والا دین ہے ۔ اپنی اسی منفرد خصوصیات کے ساتھ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ پھیلنے والا مذہب دین اسلام ہی ہے، جس کے پیروکار آئے روز بڑھتے جا رہے ہیں۔
زلزلہ ہو یا طغیانی، سیلاب ہو یا طوفان، قدرتی آفات ہو یا انسانی، بادل پھٹ جائے یا زمین دھنس جائے، کوروناوائرس ہو یا ٹڈی دل، فقیر ہو یا مسکین، بیوہ ہو یا یتیم، مقروض ہو یا مسافر، غرض ہر قسم کے مسائل کا حل پیش کرنے میں دین ِ اسلام ہی سب سے آگے درس دینے والا دین نظر آئے گا۔ اس دین کی یہ بھی ایک خوبی ہے کہ مال و دولت کو گردش (circulation) میں رکھنے کی تلقین کرتا ہے، تاکہ سماج میں ایک توازن برقرار رکھا جائے ۔
بچے کے تولد سے لے کر قبر تک اور قبر سے لے کر حشر تک پوری زندگی کی رہ نمائی کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے والا مذہب صرف دین ِ اسلام ہی ہے۔ جہاں عدل و انصاف کے پیمانے سے سماج کے زاویہ نگاہ کو برقرار رکھا جاتا ہے، جو حقیقت، سچائی، بھائی چارگی اور راست گوئی پر اپنے فلسفہ کی بنیاد رکھتا ہے۔ جہاں موت کے بعد کی آخری منزلیں واضح بیان کی گئی ہیں تاکہ اس کے ماننے والوں کو بامقصد زندگی جینے کا سلیقہ سکھلایا جائے ۔ یہ اپنے ماننے والوں کو ایک خالق سے جوڑنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں سب سے اعلیٰ و بالاتر دین ہے۔
اسلام وہ حیرت انگیز معلومات فراہم کرنے والا دین ہے، جس کے تابع دنیا کے تمام علوم ہیں حتٰی کہ جدید سائنس بھی ۔ اسلام نے چودہ سو سال پہلے کئی اہم حقائق سے پردہ اٹھایا، جس سے انسان نے صدیوں کی مسلسل غور و فکر اور تحقیق و جستجو کرنے کے بعد ہی جاں لیا ہے، جس میں خصوصاً پودوں کی آواز، چیونٹیوں کا آپسی گفتگو، دو دریاؤں کا آپس میں نہ ملنا، وغیرہ قابل ذکر ہے۔ قرآن کریم دینِ اسلام کی کسوٹی اور میزان ہے ۔
دین اسلام کسی چارلی ہیبڑو جیسے عداوت پسند شخص کا محتاج نہیں، نہ ہی یہ کسی مسلم نام کے وسیم جیسے کذاب اور ناپاک خیالات کو رکھنے والے شخص کا محتاج ہے۔ یہ نام نہاد مسلمان حکمرانوں کے اخلاقی تنزلی کے شکار جیسے کٹھ پتلی بادشاہوں سے بھی مٹنے والا دین نہیں ہے، نہ کسی پبلشنگ ہاوس کے ناپاک سازشوں سے اس کے ماننے والوں میں ذرا بھی کمی دیکھنے کو ملے گی، بلکہ دنیا میں آئے ہوئے انسان ہی اپنے مالک کی حقیقی بندے ہونے کے لئے محتاج ہیں ۔
اللہ کے آخری نبی اکرم صلی یللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک و برحق فرمان ہے کہ یہ دین ہر اس جگہ تک پہنچ کر رہے گا، جہاں دن و رات کا چکر چلتا ہے اور اللہ کوئی کچا و پکا گھر ایسا نہیں چھوڑے گا، جہاں اس دین کو داخل نہ کر دے گا۔ خواہ اس سے عزت کے ساتھ قبول کیا جائے یا اس سے رد کر کے ذلت قبول کر لی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ اکیسویں صدی کی ایک تحقیق کے مطابق فی صدی اور دنیاوی پھیلاؤ کے حوالے سے اسلام سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے والا دین قرار دیا گیا ہے ۔
فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جس سے روشن خدا کرے
یہ دنیا میں آئے ہوئے لوگوں کی فلاح و بہبود ، اخلاقی ترقی، حقیقی مالک کا عرفان حاصل کرنے کی رہ نمائی کا دین ہے۔ رب الزوجلال نے دین کے خاطر ایسے بندوں سے کام لیا جن سے لوگوں کا گمان بھی نہیں تھا اور ایسے بندوں کو گمراہی میں دھکیل دیا جو اپنے آپ کو ذہین و فطین تصور کرتے ہوئے تھکتے نہیں تھے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’ اللہ جس کو راہ دکھائے، وہی راہ پانے والا ہے اور جس کو وہ گمراہ کر دے تو وہی بھٹکنے والے ہیں ‘‘۔ (الاعراف؛ ۱۷۸)
رب العالمین نے کئی اقوام کے نام و نشان مٹا دئے اور کئی اقوام کو عزت، وقار، بلندی، عروج ، حکمت و دانائی اور بادشاہت عطا فرمائی، جنہوں نے کبھی اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا، یہ سب دین ِ اسلام کے بدولت ہی انہیں نصیب ہو پایا ۔
الغرض دین ِاسلام ہمارے نہ ماننے سے ذرا بھر رُکنے والا دین نہیں ہے، نہ اپنی رفتار کسی طرح سے بند کرنے والا ہے۔ یہ اُس بندے کی خوش قسمتی ہے جس سے دین ِاسلام کی بے لوث دولت نصیب ہو جائے اور بالآخر اُس کی زندگی کا خاتمہ اِسی پر ہو سکے۔ اللہ پاک ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین 
(ہاری پاری گام ترال ،رابطہ- 9858109109)
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

مضامین

تاریخ کربلا اور شہادت امام حسینؓ کرب و بلا

July 5, 2025
مضامین

امام حسنؓ، امام حُسینؓ اور شہدائے کربلا پیغامِ کربلا

July 5, 2025
مضامین

حق و باطل کا تاریخ ساز معرکہ واقعہ کر بلا

July 5, 2025
مضامین

شہادتِ سیّدنا امام حسینؓ حادثہ ٔکربلا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?