سرینگر//دہلی پبلک اسکول بڈگام نے ریاستی سطح کی وشوچیمپین شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔اسکول کے تہیم نے کم عمری میں ہی یہ اعزازہوا ہے۔اسکول کی پرنسپل محفوظ اسلم اورہیڈمسٹرس شوبھناسرہی نے تہیم اور اس کے والدین کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کم سن تہیم کے ٹیلنٹ کوسراہااور مشورہ دیا کہ اُسے اس کھیل کی طرف جی جان سے توجہ دینی چاہیے۔اسکول کی پرووی سی ممتازالنساسوزنے اس بچے کے اعتماد کوستائش کرتے ہوئے اسکول کے کھیل شعبہ کوہدایت دی کہ وہ بچوں کے ایسے ٹورنامنٹوں میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے اس عزم کودہرایا کہ اسکول ہرشعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے کوشان ہے۔