نئی دہلی//دہلی میں پیر سے لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا جو 17 مئی تک چلے گا۔حکومت نے اس دوران کچھ مراعات دی ہیں جس کے تحت رہائشی علاقوں میں شراب، پان، گٹکھا کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت کے ساتھ ہی تمام سرکاری دفاتر کھلیں گے جبکہ میٹرو، بس، اسکول، کالج، مذہبی مقامات ، سیلون، جم اور ہوٹل-ریسٹورنٹس بند رہیں گے ۔دارالحکومت میں اگرچہ شراب کی دکانوں کو کھولنے کا اوقات 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔
اترپردیش:شراب دکانوں کے باہرلمبی قطاریں
لکھنؤ// اترپردیش کے لکھنؤ،کانپور،اور غازی پور سمیت ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں شراب کی دوکانیں کھلنے سے پہلے ہی لمبی قطاریں لگنی شروع ہوگئیں۔سماجی دوری پر عمل کرانے کے لئے اتوار کی شام سے ہی شراب کی دوکانوں کے باہر دائرے بنانے شروع ہوگئے تھے ۔ دوکانوں کے کھلنے کا وقت صبح دس بجے طے تھا لیکن اس سے کافی پہلے ہی لوگوں دوکانوں کے سامنے قطار میں کھڑے تھے ۔حکومت نے زیادہ سے زیادہ خردہ قیمت(ایم آر پی) پر شراب فروخت کی اجازت دئیے ہیں۔طے قیمت سے زیادہ وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اس سے پہلے شبہ کا اظہار کیا گیا تھا کہ لاک ڈاؤں کے دوران روزگار ختم ہونے کا سیدھا اثر شراب کی فروخت پر پڑے گا جس سے محکمہ آبکاری کے ذریعہ ریونیو اضافے کی حکومت کی منشی کو جھٹکا لگے گا لیکن شراب کے عادی افراد نے سبھی شبہا ت کو غلط ثابت کردیا۔اور دوکانیں کھلتے ہی بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں خریدیں۔اس دوران کچھ جگہوں پر مارپیٹ اور شور شراب کے کچھ واقعات بھی پیش آئے جسے قابو میں کرنے کے لئے پولیس کو معمول طاقت کا استعمال کرنا پڑا لیکن زیادہ تر مقامات پر لوگوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کیا ۔