نئی دہلی//یواین آئی//دہلی حکومت نے دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کی معیاد میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روزیہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ‘‘میں نے گذشتہ دنوں میں تاجروں ، خواتین ، نوجوانوں اور دیگرافراد سے بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کے لاک ڈاؤن کے دوران میٹرو خدمات معطل رہیں گی ، لیکن لازمی خدمات جاری رہیں گی اور ہنگامی طبی اہلکاروں کو نہیں روکا جائے گا۔انہوں نے کہا ‘‘ دہلی کے عوام نے اس بند کی حمایت کی ہے ۔