دھونی عظیم بلے باز، انہیں کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے :وراٹ

مانچسٹر/ ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں 125 رنز سے شکست دینے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عظیم بلے باز ہیں اور انہیں کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنی راہ آسان کر لی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کا اس ہار کے ساتھ عالمی کپ میں سفر اب ختم ہو چکا ہے ۔ میچ میں 72 رن بنانے والے وراٹ کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔وراٹ نے میچ میں ناٹ آؤٹ 56 رنز کی اہم اننگز کھیلنے والے دھونی کے لئے کہاکہ دھونی کو پتہ ہے کہ مڈل آرڈر میں ان کے کردار کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داری بخوبی سمجھتے ہیں۔ جب ان کا دن خراب ہوتا ہے اور وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہتے ہیں تو لوگ ان کو بھلا برا کہتے ہیں۔ لیکن ٹیم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے ٹیم کو کئی میچ جتائے ہیں۔ہندوستانی کپتان نے کہاکہ دھونی کی خاصیت ہے کہ جب بھی ٹیم کو 15-20 اضافی رنز کی ضرورت ہوتی ہے وہ ہمیشہ اسے بنانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ ان کا تجربہ زیادہ تر ٹیم کے کام آتا ہے ۔ ہمارے پاس ٹیم میں کچھ ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنا قدرتی کھیل کھیلتے ہیں ۔ دھونی میں کرکٹ کی کافی اچھی سمجھ ہے وہ اس کھیل کو بخوبی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھونی عظیم کھلاڑی ہیں اور ٹیم کو یہ بات اچھے سے معلوم ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنا کھیل ایسے ہی جاری رکھیں۔ اگرچہ گزشتہ دو مقابلوں میں حالات ویسے نہیں رہے جیسا ہم نے سوچا تھا۔ دونوں ہی میچ میں بڑے اسکور نہیں بن پائے تھے ۔ ہمیں پتہ تھا کہ 260 رن اس وکٹ پر اچھا سکور ہو گا ۔وراٹ نے کہاکہ بڑے اسکور نہ بنانے کے باوجود ہم نے مقابلے جیت لئے ۔ میچ میں تسلسل میرے لئے کافی اہم ہے ۔ کسی بھی میچ میں استحکام کافی ضروری ہوتا ہے ۔ میچ میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کسی بھی صورت حال میں مقابلہ جیتنے کا دم رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ون ڈے میں نمبر ایک ٹیم بن گئے ہیں۔ ہم نے کچھ دنوں سے اچھا کھیل کھیلا ہے اور ہم اپنی اس کارکردگی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ دو مقابلوں میں ہماری بیٹنگ کچھ خاص نہیں رہی ہے لیکن ہم نے پھر بھی جیتنے کی اپنی پوری کوشش کی جس میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ میں اپنی کارکردگی سے بھی مطمئن ہیں۔ اس میچ میں ایک وقت ٹیم کافی کمزور پوزیشن میں تھی لیکن 268 کا اسکور بنانا اچھا رہا۔کپتان نے کہاکہ گزشتہ مقابلے میں ہم اچھی بلے بازی کرنے میں ناکام رہے تھے اور جلد ہی اپنے دو وکٹ گنوا بیٹھے تھے لیکن ہم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں اسے درست کیا ہے ۔ ہردک نے بہترین بلے بازی کی اور دھونی نے ہماری اننگز کا شاندار طریقے سے اختتام کیا۔