جموں //نیشنل کانفرنس کے صوبائی صد ردیویندر سنگھ رانا نے جمع کے روز سرو شکتی چنڈی ماتا مندر پکا ڈنگا میں حاضری دی اور عالمی بھائی چارے، ملک اور ریاست جموں و کشمیر کی کی سلامتی ،خوشحالی اور امن کی پرارتھنا کی۔شردھالووں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے مندروں کے اس شہر میں آپسی بھائی چارہ قائم و دائم رکھنے کی توقع کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ کثرت میں وحدت ہماری سب سے مظبوط طاقت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سماج کو اتحاد اور بھائی چارے کے جذبہ سے آگے بڑھ مفاد خصوصی کے جہالت اور منقسم عناصر کو علحیدہ کرنا ہوگا،جس کے لئے انہوں نے بے لوث خدمت اور خوبیوںکا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوںنے کہا کہ خوشحالی ہی ان عناصر کو الگ تھلگ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اکٹھا ہو کر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف جد و جہد کرنا ہوگا،جکسے لئے انہوں نے لوگوں خصوصاً نوجوان طبقہ کو آگے آکر اپن اکردار ادا کرنا ہوگا اور کہا کہ مذہبی جنون جموں و کشمیر جیسی ریاست کے لئے خطر ناک ہے۔رانا نے لوگوں کو بہت ہی خراب حالات میں بھی آپسی بھائی چارہ قائم رکھنے کی رواعیت برقرار رکھنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے اس جذبہ کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرو شکتی چنڈی ماتا مندر سمتی ،جموں و کشمیر کی جانب سے جموں کی شاندار رواعیت کے تحت سالانہ تقریب منانے کی کافی سراہنا کی۔تقریب کا اختتام ہون اور بھجن و کیرتن کے ساتھ کیا گیا ،جسکے بعد بھنڈارا بھی منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں سمتی کے چئیر مین ڈاکٹر ڈی ایس جموال، ایگزیکٹو باڈی کے عہدہ داراں سنجے گپتا،کارڈی نیٹر ونے سودن،سنجے گنڈوترہ، اور ٹھاکور وکاس سنگھ جموال، جنگ نبہادر سنگھ کے علاوہ دھرم ویر سنگھ جموال بھی شامل تھے۔