گول//مرکز میں بی جے پی سرکار آنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے دور دراز علاقوں کو سڑک رابطوں سے جوڑنے کا وعد ہ کیا تھا اور ہر 250نفوش پر مشتمل گائوں کو سڑک رابطہ کے ساتھ جوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پردھان منتری سڑک یوجنا سکیم کے ملک کے ہر گائوں گائوں کوسڑک رابطہ کے ساتھ جوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج سات سال گزرنے کے با وجود ضلع رام بن کے دور دراز علاقے سڑک رابطوں سے محروم ہیں ۔ سب ڈویژن گول کے اندھ نیابت ، گاگرہ ، گنڈی ، ہیلہ ، وغیرہ علاقے ابھی بھی سڑک رابطے سے محروم ہیں جس وجہ سے ہزاروں لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں سب ڈویژن گول کے صدر مقام کے ایک طرف اندھ اور دوسری جانب گاگرہ آستان مرگ علاقے ابھی بھی سڑک رابطے سے جوڑے نہیں گئے ہیں ۔ یہاں کے لوگ ایک ایک من بوجھ کاندھوں پر اُٹھا کر بڑی ہی مشقت کے ساتھ گھروں کو جاتے ہیں ۔ دور دراز علاقوں میں کٹھن راستوں سے گزرنے کے بعد یہ لوگ ہمیشہ سیاست کا شکار ہوتے ہیں ۔ ہر آنے والے الیکشن میں ان لوگوں کے ساتھ یہاں کے لیڈران بڑے بڑے وعدے کرتے ہیں لیکن بعد میں یہ لیڈران اپنے کئے ہوئے وعدے بھو ل جاتے ہیں ۔ پہلے اسمبلی الیکشنوں کے بعد پنچایت الیکشنوں ، بی ڈی سی الیکشنوں اور بعد میں ڈی ڈی سی الیکشنوں میں بھی ان لوگوں کے ساتھ بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے وعدے کئے گئے لیکن یہ تمام وعدے سراب ثابت ہو رہے ہیں ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ جس پنچ کو ایک نالی یا نریگا اسکیم کے تحت کام نہیں بن پا رہے ہیں وہ پنچ لوگوں کے ساتھ گول کو سب ضلع کا درجہ دینے کا وعدہ کرتا ہے اور جو لیڈر یہاں سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے میں ناکام ہیں یہاں سرکاری دفاتروں میں ملازمین کی بھر پائی اور آفیسران کو یہاں لانے میں ، لوگو ں کو بنیادی سہولیات ، بجلی ، پانی ، سڑک ، صحت ، سکول وغیرہ دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں وہ لیڈران عوام کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کرتے آئے ہیں اس طرح سے یہاں کی ناکام سیاست کے بیچ ایک دوسرے کی ٹانگوں کو کھینچنے کی بھی کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے اُن وعدوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے اور بیس سالوں سے جو پروجیکٹ التواء میں پڑے ہیں جن پر لاکھوں لگانے کے پروجیکٹ ناکارہ ہیں ان کو بہتر بنا کے عوامی مسائل کو دور کرنے میں لیڈران اہم رول ادا کریں تا کہ آنے والے الیکشن میں منہ کی کھانی نہیں پڑے گی ۔