کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ واڑون میں آزادی کے بعد پہلی بار مواصلاتی نظام شروع ہواہے جس سے علاقے کی عوام میں سخت خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔ 15000سے زاید آبادی والے علاقے میں نجی مواصلاتی کمپنی جیو نے کام شروع کردیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے بتایا یہ کہ افتی و بسمینا میں جیوکمپنی کے ٹاور مکمل ہوئے ہیں اور انکے سگنل ٹیسٹ کے جارہے ہیں اور بہت جلد یہ مکمل طور کام کرنا شروع کریںگے۔ سب ڈویژن مڑواہ کے اندر جیو کمپنی اپنے ٹاور لگارہی ہے جسے 40000کی آبادی کو فایدہ ملے گا اور آنے والے ایک ماہ کے اندر یہ سبھی ٹاور کام کرنا شروع کریںگے جس سے ان علاقہ کی عوام باآسانی ایک دوسرے کے ساتھ ہر وقت جڑے رہیںگے۔اگرچہ سات ،آٹھ سال قبل بی ایس این ایل کی جانب سے علاقہ میں مواصلاتی نظام شروع کیا گیا تھا جسے لوگوں میں امید جاگ اٹھی تھی لیکن بی ایس این ایل کی ناقص کارکردگی کے سبب مواصلاتی نظام کچھ ہی سال چل سکا جسکے بعد وہ مکمل طور ٹھپ ہوکر رہ گیا۔واضح رہے کہ علاقہ واڑون موسم سرما میں ضلع ہیڈکوارٹر سے چھ ماہ تک کٹا رہتا ہے جبکہ یہ علاقہ آج بھی بجلی و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔علاقہ میںمواصلاتی نظام شروع ہونے سے عوام کو کافی راحت ملے گی اور وہ جموں کشمیر و ملک کے ہر حصے کے ساتھ جڑے رہ سکیں گے ۔ایک مقامی سماجی کارکن نے بتایا کہ مواصلاتی نظام شروع ہونے سے علاقہ کی عوامیں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے اور وہ ضلع انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ علاقہ کی عوام کو معمولی کام کیلئے بھی سینکڑوں کلومیٹرکا سفر طے کرنا پڑتاتھا اور اب انکی مشکلات میں کمی ہوگی۔