دودھ گنگا کوصاف کرنے کی مہم شروع

سرینگر//سرینگرمیونسپل کارپوریشن نے دودھ گنگا کو’’سرینگر کیلئے اتوار‘‘مہم کے تحت شروع کیا۔اس مہم کے دوران دودھ گنگا نالے کی صفائی کی گئی جو دریائے جہلم میں  چھتہ بل میں جاملتی ہے۔اس مہم میں200صفائی کرمچاریوں نے حصہ لیا۔اس کے علاوہ لوگوں کی کثیرتعداد نے بھی مہم میں شرکت کی۔میونسپل کمشنراطہرامین خان اور جوائینٹ کمشنر اوردیگر اعلیٰ حکام بھی مہم میں شامل ہوئے اورانہوں نے تمام رضاکاروں کی اس مہم میں حصہ لینے کیلئے ستائش کی۔