گاندربل// دودرہامہ اور ہاری پورہ میں موجود جے کے بنک کے اے ٹی ایم پچھلے ایک ہفتہ سے ناکارہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دودرہامہ میں اے ٹی ایم ضلع گاندربل کا سب سے پہلا اے ٹی ایم ہے جسے بائز ہائر سیکنڈری سکول کے قریب مصروف ترین بازار میں قائم کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو بازار میں خریداری کرنے کے دوران درکار رقومات میسر رہے۔اسی طرح ہاری پورہ میں منیگام پولیس ٹریننگ سینٹر سے ملحقہ جامع مسجد کے متصل اے ٹی ایم نصب کیا گیا ہے تاہم دونوں اے ٹی ایم پچھلے ایک ہفتہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صارفین گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔صارفین نے اس بارے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ متعدد بار جموں کشمیر بنک کے اعلی حکام تک اس جانب توجہ مبذول کرائی تھی لیکن حکام لیت لعل سے کام لے رہے ہیں جس کا خمیازہ صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔