617902لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی،امریکہ میں ریکارڈ توڑ اضافہ
نیوریارک //دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1.5 کروڑ کے تجاوز کرگئی ہے ۔امریکہ کی جان جاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بدھ کے روز تک دنیا میں اس سے 15008046 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب 617902 لوگوں نے اس کے سبب اپنی جانیں گنوائی ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس کے مریض 41 لاکھ سے تجاوز کر گئے، اس موذی وباء سے یہاں مسلسل دوسرے روز یومیہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔امریکی ریاست نیو یارک ناصرف کورونا وائرس کے مریضوں بلکہ اس سے ہلاکتوں کے حوالے سے بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 32 ہزار 617 افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 36 ہزار 576 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسرے نمبر پر ریاست کیلی فورنیا ہے جہاں اس وائرس سے 8 ہزار 45 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 22 ہزار 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تیسرے نمبر پر فلوریڈا کی ریاست ہے جہاں کورونا کے باعث 5 ہزار 347 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 3 لاکھ 79 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ٹیکساس چوتھے نمبر پر ہے جہاں پر 4 ہزار 550 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 67 ہزار 994 کورونا کیسز اب تک سامنے آئے ہیں۔امریکی ریاست نیو جرسی کورونا کیسز کے اعتبار سے تو پانچویں نمبر پر ہے مگر اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، یہاں اب تک 15 ہزار 785 افراد اس وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار 744 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔امریکا بھر میں میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 183 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ 875 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 20 لاکھ 12 ہزار 55 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 19 ہزار 179 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 لاکھ 42 ہزار 637 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 67860 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد یہاں پر اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2227514 ہوگئی ہے ۔برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ اس دوران 1284 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 82771 ہوگئی ہے ۔ اس سے ایک دن قبل یہاں پر اس وائرس کے 41008 نئے معاملے درج کئے گئے تھے اور 1367 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔ برازیل دنیا میں امریکہ کے بعد اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے ۔۔برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 67860 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد یہاں پر اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2227514 ہوگئی ہے ۔برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ اس دوران 1284 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 82771 ہوگئی ہے۔