واشنگٹن / / (یو این آئی) دنیا کے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 403013 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 12.32 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ وہیں اسی دوران 9.98 کروڑ سے زیادہ افراد کوروناسے صحت مند ہوچکے ہیں ، جبکہ 27.15 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس متاثر کی کل تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 32 لاکھ 15 ہزار 294 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 27 لاکھ 15 ہزار 456 ہوگئی ہے اور نو کروڑ 98 لاکھ آٹھ ہزار 514 افراد اس سے نجات پا چکے ہیں.دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا معاملوں کی تعداد والے تین ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے اور اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 98 ہزار 233 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور دو لاکھ 94 ہزار 42 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں بھی انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں تیسرے مقام پرہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے ، حالانکہ اب تک ملک میں 11151468 مریض صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات 25559 کے اضافے کے ساتھ 334646 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 212 مریضوں کی موت کے ساتھ، اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 159967 ہوگئی ہے ۔سرفہرست تین ممالک امریکہ ، برازیل اور ہندوستان کے بعد روس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا وائرس سے 43.40 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 93457 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 43.10 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 126393 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 42.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
لاک ڈائون کی پابندیاں | لندن میں احتجاجی مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
لندن// برطانیہ کے ہوم آفس کی واضح ہدایت اور میٹرو پولیٹن پولیس کے اس انتباہ کے باوجود کہ لاک ڈائون کی پابندیوں کے سبب احتجاج کے لیے جمع ہونا غیر قانونی ہے۔ ہزاروں افراد نے انگلینڈ میں لگنے والے پہلے لاک ڈائون کے ایک برس مکمل ہونے اور پابندیوں کو ختم کرنے کے حق میں وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کورونا قواعد کی خلاف ورزیوں کئی افراد کو گرفتار کیا گیا اور متعدد کو فکسڈ پنالٹی ٹکٹس بھی جاری کیے گئے۔ مظاہرین دن کے12بجے سے ہائیڈ پارک کارنر جمع ہونے شروع ہوگئے تھے، جہاں سے وہ روانہ ہوئے تو آکسفورڈ اسٹریٹ، چانسلری لین، ایمبیکنٹEmbankment، پارلیمنٹ اسکوائر اور ڈائوننگ اسٹریٹ سے گزرتے ہوئے ٹریفالگر اسکوائر پہنچے۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد کی اکثریت نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری شرکا کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ متعدد مقامات پر چند شرکا کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
تیونس کے وزیر صحت نے کوریانا کی ویکسین لگوائی
قاہرہ// تیونس کے وزیر صحت فوزی مہدی نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے بچنے کے لئے روس کی اسپوتنک وی کی ویکسین لگائی ہے۔اتوار کو وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق مہدی کو روسی ویکسین کی پہلی خوراک اریانا شہر میں پلائی گئی تھی۔ویکسین لگانے کے بعد مہدی نے بتایا کہ ملک میں پہلے ہی 12000 سے زائد افراد کو ویکیسین کے ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔
ایسٹر پر وینزویلا میں سخت لاک ڈاؤن
بیونس آئرس //وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔مادورو نے اتوار کے روز ٹویٹر پر نشر ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا’’ اس مدت کے دوران ہیلتھ سروسز اور خوردونوش جیسی خدمات جاری رہیں گی۔‘‘ مادورو کے مطابق ملک میں کورونا وائرس خاص طور پر برازیلین اسٹرین کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔وینزویلا کو فروری میں روس سے کورونا وائرس ویکسین اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ ملی ہے ، جس کے بعد اس ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلانے کی اجازت دی گئی۔